اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو اعلی انقلابی ثقافتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی مفادات اور حقوق پر پامردی کو ایٹمی مذاکرات کا بنیادی اصول قرار دیا اور کہا کہ عالمی رائے عامہ،تجزیہ نگار، دوست اور اسی طرح دشمن تک حالیہ مفاہمتی عمل کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ناکامی سے تعبیر نہیں کرتا- ایران کے صدر نے پرامن ایٹمی انرجی کے تمام میدانوں میں ایرانی ٹیکنالوجی اور سائنسی صلاحیتوں کی حفاظت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی ٹیم نے کبھی بھی ملت ایران کے حقوق کو فراموش نہیں کیا اور وہ، آئندہ بھی ہرگز نہیں بھولے گی اور ہم رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور وضع کردہ دائرے میں رہتے ہوئے پوری طاقت سے ڈٹے رہیں گے-
.......
/169